• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کا بزنس انکیوبیشن سنٹر کاپہلے سٹارٹ اپ کوہورٹ کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے بزنس انکیوبیشن سنٹر (بی آئی سی) نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے پہلے سٹارٹ اپ کوہورٹ کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر تھے۔ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعیم قاضی، تدریسی عملے، صنعتی شعبے سے وابستہ افراد اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ بزنس انکیوبیشن سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر شکیل خان نے افتتاحی خطاب میں سنٹر کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹر نوجوان کاروباری افراد کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
پشاور سے مزید