• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف جی ڈگری کالج نوشہرہ میں چار روزہ چھٹی نیشنل وومن یوتھ کیریئر کانفرنس

پشاور ( آن لائن ) طالبات میں مستقبل سے متعلق مختلف شعبوں کو اختیار کرنے اور انکو دور جدید میں عملی زندگی گزارنے کے حوالے سے چھٹی نیشنل وومن یوتھ کیریئر کانفرنس ایف جی ڈگری کالج نوشہرہ میں منعقد ہوا چار روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد غیر سرکاری تنظیم خیگڑہ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے مشترکہ تعاون سے ہوا کانفرنس کی چیف ارگنائزر مہوش بخاری کے مطابق قومی کانفرنس مختلف مرحلوں پر مشتمل تھا پہلے مرحلے میں طالبات کو مستقبل کے مختلف شعبوں کو اختیار کرنے کے حوالے سے مختلف سیشن ہوئے جن میں ٹریفک کے قوانین سے متعلق اگاہی، اپنی دفاع، بینکنگ کے بارے آگاہی سیشن بیوٹیشن وغیرہ شامل تھے جبکہ اگلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کی سیلف گرومنگ کے حوالے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کی سائیکالوجسٹ رابعہ نے طالبات کو خود اعتمادی کے بارے میں اگاہی سیشن دیا کانفرنس میں ہنر کے مقابلوں کے خصوصی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف ہنر کے مقابلے جیسے قریشی کے ذریعے مختلف ڈیزائننگ اور سلائی وغیرہ شامل تھے۔
پشاور سے مزید