• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے مختلف مسائل خصوصاً تعلیمی امور پر شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے براہ راست عوام کی شکایات سنیں اور فون پر بھی متعدد شہریوں سے بات چیت کی۔تعلیم سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر شہری مسائل جیسے صفائی، سیکیورٹی، تجاوزات اور صحت کے حوالے سے بھی شکایات درج کی گئیں جن کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں بی ایچ یو متھرا میں اقلیتی برادری اور معذور افراد کے لیے بھی کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) اصغر سورانی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس، تحصیل ناظم متھرا انعام اللہ سمیت ضلعی محکموں کے افسران اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران معذور افراد اور اقلیتی برادری نے اپنے درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی، مفت علاج کی سہولت اور مالی امداد کی فراہمی شامل تھی۔ معذور افراد کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر سے معذوری کارڈ حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کی درخواست بھی کی گئی
پشاور سے مزید