• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد لاکھوں کے سونا چوری میں گھریلو ملازمہ ملوث نکلی

پشاور( کرائم رپورٹر) حیات آباد سرکلپولیس نےلیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر کا صفایا کرنے میں ملوث چور گینگ گرفتارکر کیا اورچوری شدہ مال مسروقہ 23 تولہ سونا اور آرٹیفشل جیولری بھی برآمدکرلیا- گزشتہ دنوں حیات آباد میں عباس خان کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا تھا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی حیات آباد سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان نے لیڈیز پولیس اور تفتیشی افسران کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران گھر سے چوری میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، چوری کی واردات میں گھر کی ملازمہ ملوث نکلی، جس نے والدین کے ساتھ مل کر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے قیمتی طلائی زیورات چوری کئے، گرفتار ملزمان ہمسایہ ملک افغانستان کے رہائشی ہیں
پشاور سے مزید