پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے تحت انٹر ریجنل ہاکی ٹورنامنٹ 19فروری سے شروع ہوگا جس میں صوبے کے ساتوں ریجنز پشاور، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ 23فروری تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ صوبائی وزیر کھیل،سیکرٹری کھیل اور ڈی جی سپورٹس کی ہدایت پر خیبر پختونخوا گیمز 2025 کے ساتھ ساتھ نیشنل گیمز کیلئے صوبائی سطح پر کھلاڑیوں کی تیاری کی ایک کڑی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے بعد صوبے کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔