اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) اندو نیشیا کے صدر پرابرو سو بیا نتو کے مجوزہ دورہ ٔپاکستان کو سفارتی سطح پر مشاورت سے از سر نو تر بیت دیا گیا ہے تو قع ہے کہ وہ آئندہ ماہ فروری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں دورے کی دعوت دی تھی ۔ قبل از یں انہیں رواں ہفتے ہی پاکستان آنا تھا ۔ وہ نئی دہلی میں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کے فوری بعد پاکستان آتے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے ۔ یہ تقریب گزشتہ پیر کو تھی ۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ بھارت نے انڈ ونیشی صدر پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کے فوری بعد اسلام آباد نہ جائیں کیو نکہ بھارت نے پاکستان سے رابطوں میں کمی کردی ہے ۔