اسلام آباد (فاروق اقدس/ جائزہ رپورٹ) غیرملکی امداد منجمد، ٹرمپ ایگزیکٹو آرڈر سے متاثرین میں پاکستان براہ راست شامل ،توانائی، تعلیم، جمہوریت کے فروغ، شعبہ صحت، زراعت سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوجائیں گے ، دوسری مرتبہ امریکی صدارت کا منصب سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اختیارات کے پہلے ہی ہفتے میں جن اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں بالخصوص دنیا کے ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ملکوں میں بھی قدرے غیر یقینی کا ارتعاش پیدا ہوا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی محکمہ خارجہ نے سوائے گنتی کے چند ممالک کو چھوڑ کر دنیا بھر میں امریکہ کی جانب سے غیر ملکی امداد کو منجمد کردیا ، اس پر بلاتاخیر عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان بھی اس امریکی صدارتی اقدام کے براہ راست متاثرین میں شامل ہے۔ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) پاکستان میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی ترقی مین ایک اہم شراکت دار کے طور پر کام کر رہی ہے ان منصوبوں اداروں میں شراکت داری کی تفصیلات جو یو ایس ایڈ کی ہے فراہم کردہ ہے۔