• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منت منتقل ہونے سے قبل شاہ رخ خان کہاں رہتے تھے؟

شادی کے بعد شاہ رُخ خان کاپہلا گھر امرت--- فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
شادی کے بعد شاہ رُخ خان کاپہلا گھر امرت--- فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

شاہ رخ خان نے اپنے ابتدائی دور میں ایک پروڈیوسر سے فلم کے عوض 40 لاکھ کا چیک مانگا تھا جس سے شادی کے بعد اپنے گھر کی ادائیگی کی تھی۔

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ممبئی میں گھر منت ٓاسائشوں سے بھرپور رہائش گاہوں میں ایک ہے، لیکن شاہ رخ خان ہمیشہ سے تو اِس گھر میں نہیں رہتے تھے، تو پھر شاہ رخ خان نے گوری خان سے شادی کے بعد اپنی رہائش کا کیا انتظام کیا تھا؟

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکٹر اور پروڈیسر وویوک وسوانی نے بتایا کہ شادی ہونے تک شاہ رخ خان میرے گھر میں رہتے تھے، شادی کے بعد وہ علاقے دیو دت میں واقع ڈائریکٹر دوست عزیز مرزا کے خالی فلیٹ میں  شفٹ  ہو گئے تھے، جو ایک اچھا فلیٹ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عزیز مرزا کی بیگم کے نوکری چھوڑنے کے بعد شاہ رُخ خان کو وہ فلیٹ خالی کرنا پڑا، پھر شاہ رخ خان گوری خان کے ہمراہ علاقے اسودہ کٹری میں ایک کمرے کے فلیٹ میں شفٹ ہو گئے، جس میں انہیں کافی مشکلات پیش آئیں۔

وویوک وسوانی نے بتایا کہ پھر جب پریم للوانی نے شاہ رخ خان کو فلم گُڈو کی پیشکش کی تب شاہ رُخ خان نے اُن سے اس فلم کے بدلے 40 لاکھ روپے کا چیک اس شرط پر طلب کیا کہ اِس سے ایک فلیٹ خریدنا چاہتا ہوں، اگر آپ مجھے اس رقم کا چیک دیں گے تو میں آپ کو مطلوبہ تاریخیں دے دوں گا، جس پر پریم للوانی نے 40 لاکھ روپے کا چیک شاہ رخ خان کو دیا تو انہوں نے راجیش کھنہ کے ماموں اے کے تلوار جو بالی وڈ میں ماما جی کے نام سے مشہور تھے، ان کو یہ رقم ادا کر کے پہلا فلیٹ خریدا۔

انہوں نے بتایا کہ پریم للوانی فلم گڈو کی وجہ سے خوش تھے اور شاہ رخ خان اور گوری بھی مطمئن تھے، یہ بڑی رقم گڈو کی کمائی سے ممکن ہوئی تھی، اس فلیٹ کا نام امرت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید