• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلان کی مونٹیناپولیون دنیا کی مہنگی ترین شاپنگ اسٹریٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک طویل عرصے تک نیو یارک کے اپر ففتھ ایونیو نے دنیا کے سب سے مہنگے ایونیو کا اعزاز برقرار رکھا، لیکن حال ہی میں اٹلی کے شہر میلان میں ایک اعلیٰ درجے کی شاپنگ اسٹریٹ مونٹیناپولیون نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایک امریکی ادارہ کشمین اینڈ ویکفیلڈ ہر سال ایک گلوبل انڈیکس شائع کرتا ہے جس میں دنیا کے مہنگے ترین شاپنگ ایریاز کی تازہ ترین رینٹ پرائس (قیمتوں) کی بنیاد پر انکی درجہ بندی کرتا ہے۔ 

جس میں کافی سالوں تک نیو یارک کا ففتھ ایونیو دنیا کے 138 اہم ریٹیل مقامات کی رینکنگ میں اول نمبر پر رہا لیکن گزشتہ سال مونٹیناپولیون نے اب نیو یارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ مونٹیناپولیون، میلان شہر کا معروف لگژری شاپنگ اسٹریٹ ہے۔ یہ چھوٹی سی شاہراہ نہ صرف سیاحوں کی ونڈو شاپنگ کےلیے ایک مقناطیسی کشش رکھتی ہے بلکہ یہ دنیا بھر کے چند امیر ترین لوگوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔

ان میں بہت سارے دولت مند افراد یہاں کم از کم 2600 ڈالر تک کی ایک خریداری کرتے ہیں جو کہ دنیا میں خریداری کی اعلیٰ ترین اوسط ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید