بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ماضی میں انکے جو رومانوی تعلقات رہے انکے باعث انھوں نے وقار اور عزت نفس کو کھویا۔
43 سالہ شاہد کپور نے سوشل میڈیا انفلوئنسر راج شامانی کے ساتھ ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ بعض اوقات آپ کسی سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ جب وہ آپ کو ٹھکرا دیتا ہے تب بھی آپ اس کا اس حد تک پیچھا کرتے ہیں کہ آپ اپنا وقار کھو دیتے ہیں۔
شاہد کپور نے کہا آپ اپنی عزت کو قربان کر دیتے ہیں اور آپ کو احساس تک نہیں ہوتا کہ آپ نے اس عمل میں اپنی عزت نفس کھو دی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ احساس بہت بعد میں ہوتا ہے اور آپ سوچتے ہیں کہ میں کیا کر رہا تھا؟ آپ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کون بننا چاہتے ہیں، اور اگر یہ فیصلہ نہیں کر پاتے تو آپ نے پھر موقع ضائع کیا، یا پھر آپ نے اس میں سے کوئی بہتر چیز حاصل نہیں کی۔
انھوں نے کہا اس دل شکستگی نے انھیں سکھایا ہے کہ ایک اچھے ساتھی میں وہ کیا خوبیاں چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد کپور کی 2015 میں میرا راجپوت سے شادی ہوئی اور اپنے انٹرویوز میں وہ انکی خوبیوں کے متعرف رہتے ہیں۔
اپنی شادی سے قبل انکی اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ طویل عرصے تک رومانوی تعلقات رہے ہیں جو کہ کھلے عام بریک اپ ہوئے۔ کرینہ کے بعد بھی انکے بارے میں افواہیں تھیں کہ متعدد اداکارائوں کے ساتھ انکے تعلقات رہے تاہم انھوں نے کبھی انکی تصدیق نہ کی۔