اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) مالی سال 2025-26کے بجٹ کی مشاورتی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، پہلی بار وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت اہم چیمبروں کے عہدیداروں سے نئے وفاقی بجٹ کی تیاری کی خاطر مشاورت کیلئے جو ٹیم لے کر جائیں گے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی میزانیہ ساز ٹیم پیر 3 فروری کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آئے گی جہاں پر وہ چیمبر کے عہدیداروں اور ارکان سے پری بجٹ مشاورت کا آغاز کرے گی۔