• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ حکمرانوں کے زوال کے دن آچکے،پیر صدرالدین راشدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے زوال کے دن آ چکے ہیں اور جلد عوام نااہل حکمرانوں کے جانے کی خوشخبری سنیں گے ، زرداری لیگ سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور ادارے تباھ و برباد ہوچکے ہیں ، بلاول زرداری نے کراچی کے تاجروں کے ساتھ تلخ لہجے میں گفتگو کی جو انتہائی افسوس کی بات، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ھاؤس سندھ کا افتتاح کرنے کے بعد کراچی زون رابطہ کمیٹی اور اضلاع اور ونگز کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا انتظار کرو اور عوام سے رابطے میں رہو ۔
k
پی ٹی آئی سے گاڑی چھوٹ گئی، مذاکراتی عمل ختم کردیا، کمیٹیاں تحلیل،عرفان صدیقی
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، جب معاملات عدالتوں میں ہوں تو اس پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔ پی ٹی آئی سے گاڑی چھوٹ گئی،مذاکراتی عمل ختم کردیا،کمیٹیاں تحلیل کردی گئی، ایک ٹی وی اور سعودی اخبار کو انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لئے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ صدر کو ان کی سزا معاف کرنے کی سفارش کریں۔
ملک بھر سے سے مزید