لاہور (نیوزرپورٹر)) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ قذافی سٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کے دوران عمران خان کے نام کا بورڈ ہٹا دیا گیا ہے تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب ہوا۔واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کو سابق عظیم کرکٹرز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔