• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح کلچر کمپلیکس نیو کراچی، کتابوں کی خریداری، لاکھوں ٹھکانے لگادئے

کراچی( مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سندھ نے جناح کلچر کمپلیکس نیو کراچی کا انتظام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے حوالےکرنے کے باوجود کتابوں اور دیگر اشیاء کی خریداری کے نام پر لاکھوں روپے ٹھکانےلگانے کا انکشاف ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت، سیاحت،نواردات و آرکائیو سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ساتھ معاہدے کے تحت جناح کلچر کمپلیکس نیو کراچی کا انتظام آرٹس کونسل کراچی کے سپرد کردیا ہے ،تاہم سال 2023۔2024 میں جناح کلچر کمپلیکس میں مختلف اشیاء کی خریداری اور دیگر اخراجات کے نام پر 92 لاکھ روپوں سے زائد ٹھکانے لگانے نکشاف ہوا ہے،بجٹ دستاویزات کے مطابق جناح کلچر کمپلیکس و ماڈل لائبریری کے لئےسال 2023۔2024 میں 1 کروڈ 84 لاکھ 48ہزار روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 1 کروڈ 62 لاکھ 8 ہزار روپے خرچ کئے گئے ،مذکورہ اخراجات ڈی ڈی او شاریز شیخ کے دستخط کے ساتھ کئے گئے ہیں،شاریز شیخ کو موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کی تاہم سیکرٹری ثقافت،سیاحت ،نواردات ،آرکائیو و لائبریریز خیر محمد کلوڑ نے موقف جاننے پر کہا ہےکہ معاملہ کی انکوائری کی جائے گی اور اگرکسی قسم کی خورد برد ثابت ہوئی تو متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید