کراچی (اسد ابن حسن)فیصل آباد کی عدالتوں نے سائبر کرائم میں درج مقدمات اور گرفتار سات ملزمان کو فراڈ اور بلیک میلنگ کے الزامات پر مختلف نوعیت کی قید اور جرمانوں کی سزائیں سنا دیں۔ ملزمان نے نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا اور ملیشیا میں لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا۔ سرکل کے سب انسپیکٹرز غیور عباس جعفری کے دررج مقدمہ نمبر 21/28 میں گرفتار ملزمان عمران علی، عاقب جاوید، منصب علی اور عامر شہزاد نے (KBC) کون بنے گا کروڑ پتی لکی ڈرا اور بینک کے افسران ظاہر کر کے انڈیا، پاکستان اور ملیشیا کے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔ سب انسپیکٹر طاہر حسین کے درج مقدمہ نمبر 20/50 میں محمد عاصم اور علی رضا نے خود کو بینک افسران اور عسکری اداروں کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں کے بینک اکاؤنٹس کی خفیہ معلومات حاصل کر کے ان کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔