راولپنڈی(اے پی پی)سیکورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک‘اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق30اور31جنوری 2024کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز کئے۔خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کُلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4خوارج ہلاک ہوئے۔