اسلام آباد ( طاہر خلیل )وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب میں گلوبل لیبر کانفرنس میں شرکت کی، وزیراوورسیزپاکستانیزچوہدری سالک کامختلف سٹالزکادورہ،سعودی وزیر محنت کی وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت 45 ممالک سے افرادی قوت کے وزراء اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں ، غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی لیبر مارکیٹ سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پرچوہدری سالک حسین نے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق منظم بنانے پر اظہار خیال کیا،ریاض میں منعقدہ دوسری گلوبل لیبر کانفرنس کا افتتاح سعودی وزیر محنت و افرادی قوت انجینئر احمد الراجھی نے کیا۔