کراچی (جنگ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات کیا ہیں اور اس معاملے میں کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے؟۔ ان اہم سوالات پر روشنی ڈالنے کیلئے سینیٹر عرفان صدیقی”جیو نیوز“ کے پروگرام ”جرگہ “میں سلیم صافی کیساتھ خصوصی گفتگو کریں گے۔ پروگرام میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کے پس پردہ عوامل پر بھی بحث ہوگی۔ ان تمام سوالات کے جوابات بھی اس پروگرام میں عرفان صدیقی سے لئے جائیں گے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر5 منٹ نشر کیا جائے گا۔