کراچی (آئی این پی) کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی خاتون بالآخر واپس جانے کیلئے راضی ہوگئی ہیں۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے ملک واپس جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انکے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے۔اونیجا نے مطالبہ کیا کہ ہے مجھے نیویارک جانے کیلیے ٹکٹ دیا جائے، میں اپنے ملک جانے کیلئے تیار ہوں۔