کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ہائیکورٹ ججز کے خط پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں میری معلومات کے مطابق جو حالیہ ججز کی اپائنمنٹ ہوئی ہیں ان میں سے 90فیصد پر پارلیمینٹرین کی تجاویز نہیں آئی ہیں بلکہ خود ججز اور دیگر کی تجاویز آئی ہیں ہماری Recommendation پر تو کام نہیں ہورہا ہے بلکہ اس کے الٹ کام ہورہا ہے ٹھیک ہے جس کی اکثریت ہوگی وہ آجائے گا اور رہی خط کی بات تو میری پوزیشن نہیں ہے کہ میں اس پر اپنے ریمارکس دوں یا وہ جواب دوں جو صدر صاحب کو دینا ہے یا چیف جسٹس کو دینا ہے ،سینئر صحافی حسنات ملک نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو تین سینئر موسٹ ججز ہیں وہ بظاہر حکومت کے ہم خیال نہیں ہیں۔