اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی اور صو بائی جونیئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ18سے 19میںترقی کیلئے لازمی مڈ کیر یئرمینجمنٹ کورس (MCMC) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن (NIPA)کراچی ۔ لاہور۔اسلام آ باد اور پشاور میں بیک وقت 31مارچ سے شروع ہوگا اور چھ جون 2025تک جاری رہے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژن ،وفاقی محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں،چاروں صو بائی حکومتوں ،،آ زادکشمیر اور ،گلگت بلتستان سے ،تربیتی کورس کیلئے 21فروری تک اہل افسروں کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔