کرم (ایجنسیاں)خیبر پختونخوا کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعے میں کرم کے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سعید منان خان اورتین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ‘سعیدمنان متحارب قبائل کے مابین فائرنگ کا نشانہ بنے‘ زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو پیٹ میں گولی لگی تھی جس کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار میں آپریشن کیا گیا ۔بعدازاں انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے ۔