اسلام آ باد (رانا غلام قادر) سول و پولیس بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل پولیس بیورو میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر قمرالزمان کا تبادلہ کر کے ا نہیں ڈیپوٹیشن پرنیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) میں تعینات کیا گیا ہے پنجاب پولیس گریڈ 19کی شازیہ سرور ،فضل حامد نیشنل پولیس اکیڈ می ،سہیل راشد جوائنٹ سیکریٹری دفاع مقرر جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 19 (ایکٹنگ چارج) کی افسر شازیہ سرور اور پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 19 کے افسر فضلِ حامد کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آ بادکے سپرد کی گئی ہیں۔