کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کاروباری ہفتے کے آخری روز آئل اینڈ گیس ،انرجی اور بینکنگ سیکٹرز میں بھاری خریداری سے تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 1049پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 14ہزار کی نفسیاتی حد بحال،51.54فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 97 ارب 93 کروڑ 2لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 12.22فیصد زیادہ رہا،مالیاتی اداروں کی جانب سے بھاری خریداری کی وجہ سےجمعہ کو مارکیٹ 486پوائنٹس کے اضافے پر کھلی جس کے بعد آئل اینڈ گیس ،انرجی اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر انڈیکس 1900پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1049.33 پوائنٹس کے اضافے سے 113206.40پوائنٹس سے بڑھ کر 114255.73پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔