اسلام آباد( نمائندہ جنگ)29 لاکھ افغانی پاکستان میں مقیم، 1.4ملین رجسٹرڈ، 0.7 ملین غیر رجسٹرڈ،سینیٹر جان محمد بلیدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں اور سرحدی علاقوں ( سیفران ) کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف کمشنر نے پاکستان میں افغان مہاجرین کو فراہم کی جانے والی موجودہ انسانی امداد کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 2.9 ملین افغان شہری پاکستان میں مقیم ہیں جن میں سے 1.4ملین رجسٹرڈ مہاجرین اور 0.7ملین غیر رجسٹرڈ ہیں۔ کمیٹی کے ارکان کو پناہ گزینوں سے متاثرہ اور ہوسٹنگ ایریاز پروگرام (RAHA) کے بارے میں مزید بریفنگ دی گئی۔