اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے پر آئے ہوئے انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف سکوگ نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے حالیہ اقدامات کی مخالفت کی، یورپی یونین (ای یو) نے پاکستان کو یاد دلایا ہے کہ جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) کے تحت پاکستان کو حاصل ہونے والے تجارتی ثمرات کا انحصار انسانی حقوق سمیت مسائل کی فہرست سے نمٹنے میں ہونے والی پیشرفت پر ہے اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیں۔