• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی تعلیمی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ لینے کی کوشش کرنے والی خاتون سمیت 12ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جعلی تعلیمی دستاویزات پر امریکا کاویزہ لینے کی کوشش کرنے والی خاتون سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر 12 افراد کو قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی تعلیمی دستاویزات کے ذریعے امریکہ کا بی ون ، بی ٹو ویزہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید