اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے یکم فروری سے ملک بھر کی موٹر ویز پر ایم ٹیگ پر سو فیصد عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق آج سے ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پر اصل ٹول ٹیکس کا 25 فیصد اضافی وصول کیا جائیگا۔ نوٹیفکیشن کی کاپیاں ممبر فنانس این ایچ اے ہیڈ کوارٹرزسمیت دیگرکو بھجوادی گئی ہیں۔