اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نے احسن رضا چوہدری کو کمشنر انکم ٹیکس فیصل آباد تعینات کر دیا ،وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 0273-IR-I/2025 کے مطابق، مسٹر احسن رضا چوہدری، جو کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس-20 کے افسر ہیں اور اس وقت کسی پوسٹنگ کے منتظر تھے، کو فوری طور پر کمشنر-انکم ٹیکس (چناب زون)، ریجنل ٹیکس آفس، فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے، اور یہ تعیناتی تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گی۔ مزید برآں، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مذکورہ افسر اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل پرفارمنس الاؤنس حاصل کر رہے تھے، تو وہ اسے اپنی نئی تعیناتی پر بھی بدستور وصول کرتے رہیں گے۔