پشاور(آئی این پی)کرپشن کی تو ﷲ کا عذاب نازل ہو،سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ جس کیخلاف شکایت ملی اور کرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی، صوبائی مشیر صحت کی تصدیق ،خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوزکے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کئے جائیں گے۔