• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 6 گاڑیوں، 32 موٹرسائیکلوں سے محروم، 15 موبائل چھین لئے گئے

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ،راہزنی، نقب زنی اور چوری کی 86 وارداتوں میں نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 6 کاریں ،32 موٹر سائیکل اور 22 موبائل فون اڑا لئے گئے ۔26 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تین موٹر سائیکل ،15 موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ متعدد موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔تھانہ واہ کینٹ صدر کے علاقے سے محمد سہیل کا ڈالا ،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے محمد ظہیر کی کار، تھانہ پیر ودھائی کے علاقے ڈھوک نجو سے بلال کی کار ،تھانہ سول لائن کے علاقے جوڈیشل کمپلیکس سے سید عمران حیدر کی گاڑی ، تھانہ آبپارہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن سے بھی دو کاریں چوری ہو گئیں۔تھانہ نصیر آباد ،تھانہ مور گاہ اور تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے تین موٹر سائیکل اسلحہ ک نوک پر چھینے گئے۔تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں محمد صدیق کی 50 لاکھ نقدی، 22 لاکھ کے زیورات اور پونے سات لاکھ مالیت کا موبائل فون ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں 6 لاکھ سونا،تھانہ روات سے 5 لاکھ نقدی اور زیورات اڑا لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید