راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک صدر تا فیض آباد ٹریک کی مینٹی نینس کا کام مکمل نہیں ہوسکا اب 6فروری تک کام مکمل ہونے کا کہا گیا ہے۔قبل ازیں دسمبر 2024 اور پھرجنوری2025کا کہا گیا تھالیکن ابھی تک کام مکمل نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق اب ٹریک جوائنٹس کا کام جاری ہے۔مینٹی نینس کے کام کی کل لاگت کا تخمینہ1343 اعشاریہ 132ملین روپے ہے۔پہلے فیز میں صدر تا فیض آباد راولپنڈی سیکشن پر کام مکمل ہوگا جس پر تقریبا718اعشاریہ 945ملین روپے لاگت آئے گی۔دوسرےفیز میں آئی جے پی تا سیکرٹریٹ پر ہوگا جس پر لاگت کا تخمینہ 624اعشاریہ 186 ملین روپے کا ہے۔ صدر تا فیض آباد8 اعشاریہ4کلومیٹر ایلیویٹڈ ٹریک ہےجبکہ آئی جے پی تا سیکرٹریٹ 14کلومیٹر کا ٹریک ہے۔