اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے دو تھانوں نے موٹر سائیکل چوری کے دو گینگ کے تین افراد کو پکڑکر کے 12 موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔ نیو ٹاؤن پولیس نے بائیک لفٹر امانت علی سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل ، تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ حمزہ شفیق اور عبدالرحمن سے 2مسروقہ موٹر سائیکل ، 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔