راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس میں ایس پی عہدے پرترقی کے لئے 35 ڈی ایس پیزکی سفارشات اور کریمنل ریکارڈ (اگر کوئی ہے) طلب کرلیاگیا۔آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے متعلقہ آرپی اوزاور یونٹوں کے ایڈیشنل آئی جیزکے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ35 ڈی ایس پیز کی فہرست آپ کوبھیجی جارہی ہیں ، ایس پی کے عہدے پرترقی کے لئے ان کی سفارشات، مالی ایمانداری ، پیشہ ورانہ قابلیت، عمومی ساکھ اور اعلیٰ عہدہ پر ذمہ داری عائد کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ مذکورہ افسران کی مجرمانہ تاریخ اگر کوئی ہے کے بارے میں رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کوفوری بھیجی جائے۔ان 35افسروں میں راولپنڈی ریجن سے تعلق رکھنے والے4افسران ایس ڈی پی اونیوٹاؤن ڈی ایس پی اثر علی ،ایس ڈی پی اوسول لائنز ڈی ایس پی میاں افضال شاہ ،پولیس ٹریننگ سکول روات کے ڈی ایس پی عدیل شکوراور ایس ڈی پی حضرواٹک محمدسکندر شامل ہیں۔اس ضمن میں ایک پروفارما بھی بھیجاگیاہے جس میں دیگر تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔ یہ تمام تفصیلات آج یکم فروری کوبھجوانے کاحکم دیاگیاہے ۔