• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ پلازہ کے فنشنگ اور لفٹ سمیت الیکٹرکل کام مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازہ اور آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ممبر انجینئرنگ نے چیئرمین کو بریفننگ دی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پارکنگ پلازے کے فنشنگ اور لفٹ سمیت الیکٹرکل کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے کا دورہ بھی کیا۔ بر یفنگ میں بتایاگیا کہ سرینا انٹرچینج منصوبے کا تعمیراتی کام اپنے تکمیلی مراحلہ میں داخل ہو گیا ھے۔ فروری کے اوائل تک سرینا انٹرچینج کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھولا جا ئے گا۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اےسے جمعہ کے روز ورلڈ بینک کی سینئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پروگرام سپیشلسٹ لیسلے کوریڈرو  نے بھی  اپنی ٹیم کے ہمراہ  ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد اسلام آباد میں سموگ کی صورتحال کو بہتر بنانا اور شہر کی ائیر کوالٹی کو بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنا تھا۔
اسلام آباد سے مزید