اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے کرپشن میں ملوث محکمہ ڈاک کے ملازم محمد فیاض کو کالا باغ جنسا، ضلع ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کی گرفتاری خصوصی عدالت سینٹرل اینٹی کرپشن اینڈ امیگریشن ہزارہ ایبٹ آباد سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم محکمہ ڈاک میں بطور پوسٹ ماسٹر تعینات تھا اور اس نے ایوبیہ اور نتھیا گلی میں تعیناتی کے دوران 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خورد برد کی۔