اسلام آباد (خبر نگار) منشیات کے مقدمہ میں ضلع کچہری اسلام آباد سے پولیس تحویل سے فرار ہونیوالی ملزمہ سونیا بی بی تھانہ ویمن میں پیش ہو گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد احمد شہزاد گوندل نے ملزمہ کو جوڈیشل کرتے ہوئے ضمانت بھی منظور کر لی۔ ملزمہ نے فاضل جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں بھاگی نہیں تھی ، گھر سے موبائل اور چارجر اٹھانے گئی تھی ، میری بچی ان کے پاس ہی تھی ۔ عدالت نے 20 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی تاہم ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر ملزمہ کو14 فروری تک جوڈیشل پر جیل بھجوا دیا گیا۔