راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمد کی مناسبت سے نواسی رسول ؐ دخترعلی وبتول حضرت سیدہ زینب کا یوم ولادت منایاگیا۔ سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے محفل نورسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کو بدترین دشمنوں سے بچانے کیلئے زینبی کردار ادا کرنا ہو گا، جنہوں نے کربلا کے جلتے ہوئے شعلوں میں اسلام کی حقانیت کو بچایا ۔ انہوں نے اس عہد و پیمان کا اظہار کیا کہ سیرت زینب پر عمل پیرا ہو کر ہر قسم کی استعماری سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ دریں اثناءہیئت طلبا ئے اسلامیہ کے زیر اہتمام محفل شریکتہ الحسین سے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے خطاب کیا۔