راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر مہنگائی ، بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اورٹیکسز کی بھرمار کے خلاف مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں امیر ضلع عارف شیرازی ،جنرل سیکرٹری عثمان آکاش، ارشد فاروق، سابق ایم پی اے چوہدری حنیف، ممبر چکلالہ کنٹونمنٹ بو رڈ خالد مرزا، بلال ظہور اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قائدین نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حکومت مہنگائی کے طوفان کو قابو کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے۔