راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رتہ امرال کا دورہ کیا۔ ڈی ای او سیکنڈری راولپنڈی ڈاکٹر گل احمد اور پرنسپل نفیسہ رشید نے استقبال کیا۔ شازیہ رضوان نے کہا کہ بچیاں تعلیم حاصل کرکے پورے معاشرے کو تعلیم یافتہ بنا سکتی ہیں ۔ سرکاری تعلیمی ادارے علم کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو مزید فروغ دے کر ہم ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔