کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان کے فوراً بعدعامر جمال نے اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر لکھا اگر دھوکہ دینے کا کوئی چہرہ ہوتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے سلیکٹرز نے ابتدائی طور پر جمال کو بتایا تھا کہ وہ اسکواڈ میں شامل ہوں گےوہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر پاکستان پہنچےتاہم بعد میں سلیکٹرز نے اپنا فیصلہ تبدیل کر کے فہیم اشرف کو منتخب کر لیا۔ ڈومیسٹک میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے امام الحق کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی خبریں گردش میں تھیں لیکن وہ ٹیم میں جگہ نہ بن سکے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ،میراسفر ابھی ختم نہیں ہوا یہی زندگی ہے۔