کراچی (شکیل یامین کانگا، اسٹاف رپورٹر ) شاہد آفتاب نے سابق قومی اسنوکر چیمپئن محمد سجاد کو شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے سینئر وائس پریزیڈنٹ مدثر انعام اللہ نے انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کی،فاتح شاہد آفتاب کودو لاکھ، رنرز اپ محمد سجاد کو ایک لاکھ اور سب سے بڑا بریک کھیلنے والےعالمی چیمپئن محمد آصف پچاس ہزار روپے دیئے گئے۔