• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا قانون کا مقصد مخالفین کا گلا گھونٹنا، صحافیوں کیساتھ ہیں، حافظ نعیم

لاہور (نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 5فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی قانون مسترد کرتے ہیں ،صحافیوں کے ساتھ ہیں ، یہ قانون صرف اور صرف آزادی اظہار پر قدغن لگانے اور جمہوریت اور سیاسی مخالفین کا گلا گھونٹنے کیلئے ہے،منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج بڑی کشمیر ریلی میں شرکت کریں گے کل 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہوگی جبکہ 8 فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسان کارڈ اور ٹریکٹر سکیم جیسے نمائشی اقدامات کی بجائے گنے کے کاشتکاروں، چھوٹے کسانوں کو ریلیف اور زرعی ان پٹ پر سبسڈی دے۔ گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کرکے خریداری کو یقینی بنایا جائے۔حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے مکمل جھوٹ ہیں۔ دالوں، چینی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور گیس، بجلی بلوں میں اضافہ ہورہا ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا کوئی کام نہیں ہوتا یہ محض کہیں سے لکھے گئے فیصلوں کو پڑھ دیتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید