کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جعلی اسناد پر امریکہ جانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے گرفتار 12 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان میں نثار خان، ملک محمد اسفندیار ،حذیفہ ملک عمر حیات ،ذیشان علی ،سید وسیع احمد ،قرت العین فاطمہ ،شہروز بابر عاقب آفریدی ،اسامہ امتیاز، عبدالباسط اور فرقان احمد شامل ہیں ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے ویزے کے لیے جعلی دستاویزات جمع کروائی تھیں۔