کراچی (پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کل سے شروع ہوگی، ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیوشنEOBI نے ماہ جنوری 2025کی پنشن ادائیگی کیلئے بینک الفلاح کو 4ارب 83کروڑ 85لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ جاری کردیا ہے ۔سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کے مطابق پیر3فروری سے پنشن تقسیم ہوگی ملک بھرکے4لاکھ28ہزار 858پنشنرز مستفید ہوں گے۔