• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جام خان شورو ودیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)نیب کورٹ حیدرآباد نے صوبائی آبپاشی وزیر جام خان شورو، میئر حیدرآباد کاشف شورو سمیت دیگر کیخلاف اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت محکمہ آبپاشی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کئے جانے کے باعث 22 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ گذشتہ سماعت میں عدالت نے محمکہ ایریگیشن کے سابق ایکسین نثار تنیو اور محمکہ آبپاشی کے مائیکرو فلمنگ ڈیپارٹمنٹ کو اراضی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن محکمہ آبپاشی کے افسران نے ریکارڈ نہیں پیش کیا۔

ملک بھر سے سے مزید