• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI انتشار کی باتوں کو چھوڑ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے2018اور2024کے انتخابی نتائج کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے جس سے جمہوری نظام اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی،پی ٹی آئی اب انتشار کی باتوں کو چھوڑ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، پی ٹی آئی کو صرف پچھلے عام انتخابات پر اعتراض ہے جبکہ 2018کے انتخابات پر اس کے رہنما کوئی کمیشن بنانے کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں جس سے ان کے ذہنوں میں موجود جعل سازی کا اشارہ ملتا ہے،نومئی کے معاملات اور مقدمات عدالتوں میں ہیں جہاں سے انصاف کے حصول کے لئے سابق وزیر اعظم اور ان کی جماعت کے رہنمائوں کو اپنے حق میں ثبوت پیش کرنا ہوگا،پی ٹی آئی اب انتشار کی باتوں کو چھوڑ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ سیاست سے اس کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، نئے انتخابات اپنی مدت پر ہوں گے اس سے پہلے کسی انتخابات کی گنجائش نہیں،پی ٹی آئی ایوانوں میں اپنی اکثریت کو ثابت کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرے۔

ملک بھر سے سے مزید