• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کی جمشید ٹاؤن کے پلاٹ پر انہدامی کارروائی کی تردید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ترجمان نے بعض عناصر کی جانب سے جمشید ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 878/JM1، ضلع شرقی پر ہوئی انہدامی کارروائی سے متعلق پھیلائی جارہی من گھڑت اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر چوتھی منزل کی خلافِ ضابطہ تعمیرات مکمل منہدم کی گئی ہیں اور کارروائی مکمل قانونی طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، مگر کچھ مخصوص عناصر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہدامی کارروائی برائے نام کی گئی ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ایس بی سی اے کے افسران نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید