• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، تین بچوں کی پراسرار ہلاکت انکوائری رپورٹ میں خسرہ کی تصدیق

میرپورخاص(رپورٹ؛ سید محمد خالد) ضلع میرپورخاص کے گاؤں میں تین بچوں کی پراسرار ہلاکت پر محکمہ صحت کی انکوائری رپورٹ میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جبکہ 10 ماہ سے علاقے میں کسی ویکسینیٹرز کے دورہ نہ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ گاؤں طارق راجڑ میں ایک ہفتے کے دوران تین بچوں کی خسرہ سے ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے معاملے پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر سنتوش کمار کی سربراہی میں چھ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 5 سال کے درمیان ہیں۔ جبکہ خسرہ کے تین دیگر مشکوک کیسز کی تصدیق کیلئے سیمپلز لیب روانہ کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید