• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 2 روپے بجلی سستی کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد( ناصرچشتی )حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے پر عزم اس سلسلہ مین حکومت نے 2روپے بجلی سستی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی کراچی سمیت ملک بھر کیلئےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکاامکان پیدا ہوگیا، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کابجلی تقریبا2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیابجلی صارفین کو52ارب12کروڑ روپےکے ریلیف کے لیےدرخواست نیپرامیں دائرکر دی گی درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی نیپرا کی جانب سےڈسکوز کی درخواست پرسماعت12فروری کوہو گی۔
اہم خبریں سے مزید